واٹر پمپ کی درستگی کے دوران برقی شاک سے نوجوان ہلاک

حیدرآباد۔/17اگسٹ، ( سیاست نیوز) بالا نگر علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں واٹر پمپ کی مرمت کے دوران ایک نوجوان الیکٹرک شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ دنیش چند ساکن بالا نگر اپنے مکان میں واٹر پمپ کو درست کررہا تھا کہ اتفاقی طور پر الیکٹرک شاک کی زد میں آگیا اور برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔