واٹر ٹینک اور جنریٹر گذشتہ تین ماہ سے ناکارہ

ادونی 23 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )تلگو دیشم پارٹی کے بلدیہ کونسلر ادونی مسٹر بالاجی نے بتایا کہ پچھلے تین ماہ سے بلدیہ کے پہلو میں واقع واٹر پمپ ہائوس میں موجود پانی کا ٹینکر اور جنریٹر خرا ب ہوکر رہ گئے ہیں۔ لیکن اُسے درست کرانے کی مہلت تک بلدیہ کمشنر کو نہیں اگر بنیادی سہولیات کو ہی نظر انداز کیا جارہا ہو تو اور بھی شہر میں بہت سارے بنیادی مسائل ہیں۔ جسے بلدیہ کونسل نظر انداز کرکے انھیں بیکار کر رہی ہے ۔ انھوں نے کمشنر پر الزام عائد کیا کہ بلدیہ کمشنر سیوائے رکن اسمبلی سائی پرساد ریڈی کے علاوہ دیگر کی بات نہیں سن رہے ہیں۔ مزید انھوں نے بتایا کہ کئی مرتبہ اس مسئلے کو کونسل میں یاددہائی کرانے کے باوجود اس پر کاروائی نہیں ہو پارہی ہے ۔ اس موقع پر دیگر بلدیہ کونسلر بھی شریک رہے ۔