واٹر ورکس کے ملازمین رشوت لیتے ہوئے گرفتار

حیدرآباد ۔ /21 جنور ی (سیاست نیوز) اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے حیدرآباد واٹر ورکس کے سیکشن منیجر محمد قدیر اور لائین مین چاند باشاہ کو 35 ہزار روپئے رشوت کی رقم وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سیکشن منیجر نے سیول کنٹراکٹر کے شیوکمار سے بل کی ادائیگی کے سلسلے میں رشوت کا مطالبہ کیا تھا جس کے نتیجہ میں کنٹراکٹر نے اینٹی کرپشن بیورو سے شکایت درج کروائی تھی ۔ گرفتار سیکشن منیجر ڈیویژن 6 جوبلی ہلز واٹر ورکس ڈیویژن کا ملازم ہے ۔

بندوق کا سرقہ ، دو خانگی سیکورٹی
گارڈس گرفتار
حیدرآباد ۔ /21 جنور ی (سیاست نیوز) پنجہ گٹہ پولیس نے دو خانگی سکیورٹی گارڈس کو بندوق کا سرقہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ رام جی گپتا متوطن بہار اپنے ساتھی پی راما کرشنا نے اپنے ساتھی سکیوریٹی گارڈ بھوپیندر ناتھ نارائن کے دو بندوقوں کا سرقہ کیا تھا جو جیویلری شاپ کی سکیوریٹی کیلئے استعمال کی جاتی تھی ۔ گپتا کا جھگڑا سابق میں پانڈے سے ہوا تھا اور راما کرشنا کی مدد سے دو بندوقوں کا سرقہ کرلیا گیا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ گپتا کی ایماء پر رام کرشنا نے /15 جنوری کو پنجہ گٹہ کی ایک جیویلری شاپ میں خود کو کرائم برانچ پولیس عہدیدار ظاہر کرتے ہوئے سرقہ کیا تھا ۔