حیدرآباد /30 مئی ( سیاست نیوز ) ایل بی اسٹیڈیم میں دو صفائی ملازم دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے ۔ اس واقعہ کے بعد بلدیہ کے صفائی عملہ میں خوف و برہمی پیدا ہوگئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ سنتوش اور 25 سالہ وجئے اس حادثہ میں ہلاک ہوگئے ۔ یہ دو ملازمین ایل اینڈ ٹی کمپنی میں کنٹراکٹ اثاث پر کام کر رہے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ مزدور واٹر ورکس ڈپارٹمنٹ کی پائپ لائین تعمیر میں سنٹرنگ میٹریل کو نکالنے کے دوران حادثہ کا شکار ہوگئے ۔ جن کا تعلق ریاست اڑیسہ سے بتایا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ بڑے مین ہول میں سانس لینے میں تکلیف اور دم گھٹنے سے ان کی موت ہوگئی ۔ پولیس اپل نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
والد کی موت پر دل برداشتہ بیٹی کی خودکشی
حیدرآباد /30 مئی ( سیاست نیوز ) والد کی موت سے دلبرداشتہ بیٹی نے خودکشی کرلی ۔ سرور نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ 25 سالہ لاونیا نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ لاونیا پیشہ سے خانگی ملازمہ تھی ۔ جو ناگراجو کی بیوی تھی ۔ شوہر سے 4 سال قبل اس نے علحدگی اختیار کرلی تھی اور والد کی نگرانی میں رہتی تھی ۔ تین ماہ قبل اس کے والد کی موت کے بعد سے یہ خاتون ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی ۔ جس نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔