واٹر فلٹر بیڈ کیلئے سروے

سرپور ٹاون 13 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاون مستقر کے میجر گرام پنچایت کے حدود میں 11 فروری کے روزمستقر میں عوام کو پینے کے پانی کی سہولت پہنچانے کی غرض سے رکن اسمبلی کونیر و کونپا اور مقامی سرپنچ سید خیضر حسین کی جدوجہد اور کامیاب نمائندگی کرنے پر واٹر ورک عہدیدارو ںکی جانب سے مستقر پر عوام کو پینے کے پانی کی سپلائی اور فراہم کرنے کی غرض سے اور پائپ لائن لگانے کیلئے واٹر فلٹر بیڈ کے تعمیراتی کاموں کیلئے سروے کاموں کا آغاز کیا گیا ۔ سرپور ٹاون میں عوام کو پائپ لائن کے ذریعہ واٹر فیلڈ ر بٹ کے سروے کے کاموں کا آغاز ہونے پر سرپور ٹاون کے عوام میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی اور آنے والے وقتوں میں عوام کو صاف اور فلٹر پینے کے پانی کی سپلائی گئی ۔