حیدرآباد ۔16 ۔ جون ۔ (سیاست نیوز) مائیلاردیو پلی کے علاقہ میں پیش آئے دل سوز واقعہ میں ایک کمسن پانی کے سمپ میں گرکر فوت ہوگیا ۔ سب انسپکٹر پولیس مائیلار دیو پلی مسٹر اکرم بابا کے مطابق 4 سالہ محمد نوید جو مغل کالونی مائیلار دیو پلی علاقہ کے ساکن محمد نظیر احمد کا بیٹا تھا ۔ وہ صبح اپنے مکان کے قریب کھیل میں مصروف تھا کہ کھیلنے کیلئے پڑوس میں چلا گیا ۔ جہاں وہ ایک مکان کے پانی کے سمپ میں گر گیا ۔ تاہم اس بات کا اس وقت انکشاف ہوا جب نوید کو ڈھونڈنے کی کوشش کی گئی جو تقریباً 3 تا 4 گھنٹے سے دکھائی نہیں دے رہا تھا ۔ نوید کے رشتہ داروں نے فوری طور پر پانی کے سمپ سے اسے نکال کر ہاسپٹل منتقل کیا جہاں وہ فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔