حیدرآباد۔/14 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) تفریح کے دوران مشتبہ طور پر ایک کمسن واٹر سمپ میں گر کر فوت ہوگیا۔ یہ واقعہ پیٹ بشیرآباد پولیس حدود میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 14 سالہ سندیپ جو منگل ہاٹ علاقہ کے ساکن راجو کا بیٹا 9 ویں جماعت کا طالب علم بتایا گیا ہے یہ لڑکا ساتھیوں کے ہمراہ پیٹ بشیرآباد کے علاقہ میں واقع فارم ہاوز گیا تھا جہاں وہ واٹر سمپ میں غرقاب ہوگیا۔ پولیس پیٹ بشیرآباد مصروف تحقیقات ہے۔