واٹر بیس لمٹیڈ کو فروسٹ اینڈ سلوین کا ایوارڈ

حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : ملک کی اکوا کلچرصنعت کی مایہ ناز کمپنی واٹر بیس لمٹیڈ‘ کو فروسٹ اینڈ سلوین کا ’’لیڈر شپ ایوارڈ برائے متنوع شرمپ فیڈ انڈسٹری نیو پروڈکٹ ‘‘برائے سال 2016عطا کیا ہے ۔ فروسٹ اینڈ سلوین گلوبل کنسلٹنگ کمپنی ہے ۔ فروسٹ اینڈ سلوین کا ’’لیڈر شپ ایوارڈ برائے متنوع شرمپ فیڈ انڈسٹری نیو پروڈکٹ ‘‘ایوارڈ ان کمپنیوں کی نشاندہی کرتا ہے جنھوں نے اس صنعت میں متنوع پراڈکس کے ذریعہ اپنی علیحدہ شناخت بنائی ہے ۔ فروسٹ اینڈ سلوین کے منیجر بسٹ پریکٹس ریسرچ مانیسا نے اس موقع پر کہا کہ واٹر بیس لمٹیڈ صارفین کیلئے اپنا تجربہ روئے بکار لاتے ہوئے ایکواکلچر انڈسٹری میں ایسی اشیا تیار کی ہیں جو فیڈ کوالٹی کے بہترین معیار پر پورا اترتی ہیں۔اس ایوارڈکے انتخاب کیلئے مختلف معیارات جیسے صنعت ماہرین کے ساتھ انٹرویو‘پراکٹ کی پذیرائی‘ وغیرہ شامل ہوتے ہیں ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے واٹر بیس لمٹیڈ کے سی ای او راماکانت وی آکولہ نے کہا کہ فروسٹ اینڈ سلوین کا ’’لیڈر شپ ایوارڈ برائے متنوع شرمپ فیڈ انڈسٹری نیو پروڈکٹ ‘‘قبول کرتے ہوئے مجھے دلی مسرت محسوس ہو رہی ہے اور ہماری کمپنی کا معیارصنعت میں دیگر کے مقابلہ انتہائی اعلیٰ ہے۔واٹر بیس لمٹیڈ کا ارادہ ہے کہ آئندہ تین برسوں میںاپنی ڈیلر شپ اور کسانوں کے نیٹ ورک کودوگنا کرتے ہوئے ونامائی ہیچری کو پایہ تکمیل تک پہنچائے۔