واٹر بورڈ ملازم ڈرینج لائن میں غرقاب

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : چمپا پیٹ کے علاقہ میں واٹر بورڈ کا ایک ملازم ڈرینج لائن میں غرقاب ہوگیا ۔ سعید آباد پولیس نے اس معاملہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ سرینواس جو پیشہ سے واٹر بورڈ کا ملازم تھا ۔ ہریجن بستی مادنا پیٹ میں رہتا تھا ۔ صفائی کے دوران وہ ڈرینج لائن میں غرقاب ہوگیا ۔۔