واٹرپائپ کا سارق گرفتار

کوبیر۔/27اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوبیرمنڈل موضع نگواکے کھیت میں سے 4واٹر پائپ کے سرقہ کی واردات پیش آئی۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی جناب عبدالرحیم نے کوبیر نمائندہ سیاست کو بتایا کہ موضع نگوا کے ساکن کاشت کار نارائن نے اپنے کھیت میں پانی سربراہ کرنے کیلئے چار واٹر پائپ رکھا تھا۔ بعد ازاں شام کے اوقات کھیت میں واٹر پائپ غائب دیکھ کر حیران ہوا۔ اسی اثناء میں پڑوسی کھیت والے کاشتکار نے بتایا کہ مہاراشٹرا کے موضع کنما کا متوطن وجئے نامی شخص جو کہ اب بھینسہ راہول نگر میں رہتا ہے اس نے واٹر پائپ کا سرقہ کیا۔ اس واقعہ کے پیش نظر نارائن نے کوبیر پولیس اسٹیشن پہنچ کر سرقہ کرنے والے کے خلاف شکایت درج کروائی۔ اس موقع پر کوبیر سب انسپکٹر ڈی رمیش نے تمام تفصیلات کا جائزہ لیتے ہوئے واٹر پائپ کا سرقہ کرنے والے سارق وجئے پر کیس درج کرکے بھینسہ فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا۔