واؤرنکا اور فیرر کی پیشقدمی

پیرس 29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پیرس ماسٹرس کے ایک مسابقتی اور دلچسپ مقابلہ میں اسپائنی ٹینس اسٹار ڈیوڈ فیرر نے گزشتہ ہفتہ سوئس انڈورس کے فائنل میں فیڈرر کے خلاف شکست برداشت کرنے والے کھلاڑی ڈیوڈ گوفن کو 6-3، 2-6 ، 6-3 سے شکست دی جبکہ 32 کھلاڑی کے مرحلہ میں کھیلے گئے ایک اور مقابلہ میں آسٹریلین اوپن چمپئن اسٹانسلس واؤرنکا نے ڈومینک تھم کو بہ آسانی 6-4 ، 7-6(6) سے شکست دیتے ہوئے پیرس ماسٹرس میں پیشقدمی جاری رکھی ہے۔ دیگر مقابلوں میں میلوس راؤنک نے اپنے مقابلہ میں جیکسو کو سخت مقابلہ کے بعد 6-3 ، 5-7 ، 7-6(4) سے شکست دی ہے۔ ڈبلز میں ہندوستانی کھلاڑی روہن بوپنا اور اُن کے ساتھی ڈینیل نیسٹر نے قطعی 16 کھلاڑیوں کے مقابلہ میں کامیابی حاصل کی۔