اکاکولکو (میکسیکو) ۔ یکم ؍ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق عالمی نمبر ایک رافل نڈال کو شکست دینے کے بعد آسٹریلیائی باصلاحیت ٹینس اسٹار نک کیریاس نے کوارٹر فائنل میں شکست دی ہے۔ سابق گرانڈ سلام چمپئن واورنکا کے خلاف کیریاس نے 7-5,6-7(3-7),6-4 سے شکست دی۔ مقابلہ کا آغاز ڈرامائی انداز میں ہوا جیسا کہ کیریاس میدان پر چوٹ کھانے کے بعد مقابلہ کیلئے تیار ہوئے حالانکہ انہیں مقابلہ کے دوران ابتدائی طبی امداد بھی حاصل کرنی پڑی لیکن اس سے ان کی کامیابی پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ پہلے سیٹ میں کامیابی کے بعد کیریاس کیلئے مقابلہ اپنے نام کرنے میں آسانی دکھائی دے رہی تھی لیکن واورنکا نے دوسرا سیٹ ٹائی بریک میں اپنے نام کرتے ہوئے مقابلہ کو فیصلہ کن سیٹ میں لے گئے۔ علاوہ ازیں دوسرے درجہ کے جرمنی کھلاڑی الیگژینڈر زیرو نے آسٹریلیا کے الیکس ڈی مینار کو باآسانی راست سیٹوں میں 6-4,6-4 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔