چینائی ، 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سوئٹزرلینڈ کے دو مرتبہ گرانڈ سلام ایونٹس جیتنے والے ٹینس اسٹار اسٹینسلاس واورنکا آٹھویں مرتبہ چینائی اوپن میں شرکت کیلئے تیار ہیں جو اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے کامیابیوں کی ہیٹ ٹرک کرنے کی بھی کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ چینائی اوپن کا آئندہ برس 4 سے 10 جنوری تک چینائی میں انعقاد کیا جائے گا جس میں بہترین فارم کے مالک واورنکا بھی ایکشن میں نظر آئیں گے جنہوں نے رواں سال فرنچ اوپن کا ٹائٹل بھی جیتا ہے۔ عالمی نمبر چار کھلاڑی روجر فیڈرر کے بعد دوسرے سوئس کھلاڑی ہیں جنہوں نے کلے کورٹ پر گرانڈ سلام ایونٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔