زیورخ (اسپورٹس ڈیسک) سوئس کھلاڑی اسٹینسلاس واورینکا پیر سے شروع ہونے والی اے ٹی پی ماسٹرز چیمپئن شپ اور 19مارچ سے میامی اوپن میں حصہ نہیں لیں گے۔ وہ گھٹنے کی سرجری کے بعد بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جسم کو آرام کی ضرورت ہے او ر وہ آئندہ ماہ کلے کورٹ سیزن کیلئے کھیل میں دوبارہ قدم رکھیں گے۔