وانگ نے 29 منٹ میں 9 گول بناڈالے

جکارتہ۔27اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )چین کی ویمنزفٹبالر ٹیم کی کھلاڑی وانگ شوان شان نے ایشین گیمز میں دھوم مچا دی۔وانگ نے تاجکستان کے خلاف میچ میں حیران کن کھیل پیش کرتے ہوئے میچ کے آخری لمحات کو یادگار بنا دیا۔ جب وہ متبادل کے طور پر آخری 29منٹ کیلئے میدان میں آئیں اور دھوم مچا دی۔ انہوں نے نہ صرف ہیٹ ٹرک کی بلکہ اتنے سے عرصے میں 9گول کر کے ٹیم کا تاجکستان کے خلاف اختتامی اسکور 0۔16پہنچا دیا ۔ وانگ شوان اب تک ٹورنمنٹ میں انفرادی طور پر سب سے زیادہ 11گول کر کے سرفہرست ہوگئی ہیں۔وانگ شوان شان نے یکے بعد دیگرے گول بناکر اپنی اہمیت منوالی۔