ممبئی۔24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا حکومت نے ممبئی کرکٹ اسوسی ایشن کو 120 کروڑ روپے کے واجبات ادا نہ کرنے پر وانکھیڈے اسٹیڈیم خالی کرنے کی دھمکی دے دی ۔ممبئی سٹی کے کولکٹر شیواجی جونڈھلے نے ایم سی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ دستاویزات کے ساتھ 3 مئی کو سماعت کیلیے پیش ہونے کی ہدایت دی ہے ۔ یاد رہے کہ تقریباً 53 ہزار اسکوائر گز پر مشتمل اس میدا کی لیز 50 برس کیلیے حاصل کی گئی تھی جو گذشتہ برس فروری میں ختم ہوچکی ہے۔