وال مارٹ کے ساتھ مسابقت میں کامیابی ناممکن

نئی دہلی ۔ 13مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) وال مارٹ کے ایک ماہر معاشیات نے انتباہ دیا کہ ہندوستان کی کوئی بھی کمپنی وال مارٹ کے ساتھ مسابقت میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتی ۔ گذشتہ 10سال کے دوران وال مارٹ کارپوریٹ دنیا کی ایک مستحکم اور بڑی طاقت بن چکا ہے اور انتھک محنت میں مصروف ہے کہ ہندوستان کے بازار پر قبضہ کرلیں ۔ امریکہ کی ایک اور کمپنی فلپ کارڈ بھی ہندوستانی بازار میں وال مارٹ کی طرح اپنا مقام بنانے کی انتھک کوشش کررہی ہے اور اس میں بھی اپنے شوروم پر مختلف قسم کی اشیاء کا ذخیرہ کر رکھا ہے ۔ وال مارٹ اور فلپ کارڈ کے علاوہ کوارٹس بھی ہندوستان کے بازار میں اپنی گھڑیوں کی مقام بنانا چاہتی ہے ۔ ان کمپنیوں کے کاروبار میں الکٹرانکس ‘ معدنیات ‘ انجنیئرنگ اشیاء اور کیمیائی اشیاء شامل ہیں اور یہ سب چاہتی ہیں کہ ہندوستان کے بازار میں ان کمپنیوں کے علاوہ کسی اور کمپنی کا مال نظر نہ آسکے ۔