والد کی ڈانٹ ڈپٹ پر کمسن کی خودسوزی

حیدرآباد /28 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) راجندر نگر کے علاقہ میں والد کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر ایک کمسن نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 12 سالہ اجئے کمار جو پریمادتی پیٹ علاقہ کے ساکن انجیا کا بیٹا تھا ۔ ساتویں جماعت کا طالب علم بتایا گیا ہے ۔ دیوالی کے دوسرے دن وہ پٹاخوں کو جلارہا تھا اور پٹاخے جو جلے نہیں تھے انہیں کوڑے دان سے نکال کرلا رہا تھا اس کی حرکت کو دیکھ کر اس کے والد انجیا نے ڈانٹ ڈپٹ کی تھی ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اجئے کمار نے خودسوزی کرلی پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔