حیدرآباد /27 جنوری ( سیاست نیوز ) مکان تاخیر سے پہونچنے پر والد کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ایک طالبہ نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ بنجارہ ہلز پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 20 سالہ ہیما نامی لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ ہیمایوسف گوڑہ علاقہ کے ساکن پدما راؤ کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی طالبہ تھی جو کل رات اپنے مکان تاخیر سے پہونچی ۔ بیٹی کے مکان تاخیر سے آنے پر برہم باپ نے اس کو ڈانٹ ڈپٹ کی جس سے دلبرداشتہ لڑکی نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔