والد کی ڈانٹ سے دل برداشتہ نوجوان کی خودکشی

حیدرآباد۔/11 مئی، ( سیاست نیوز) والد کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔ ساتھی کے مکان پہنچ کر زائد نیند کی گولیوں کا استعمال کرتے ہوئے 22 سالہ لوکیش کمار نے یہ انتہائی اقدام کرلیا۔ پہاڑی شریف پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ لوکیش کمار پہاڑی شریف علاقہ کے ساکن شیوا کمار کا بیٹا تھا جو بے روزگار تھا اور نشیلی اشیاء کا استعمال کررہا تھا۔ اس کی ان حرکتوں سے تنگ آکر اس کے والد نے اسے ڈانٹ ڈپٹ کی تھی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس لڑکے نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔