والد کی موت سے دلبرداشتہ لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 9 جون (سیاست نیوز) چکڑ پلی کے علاقہ میں ایک لڑکی نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق 21 سالہ ومشی رانی جو طالبہ تھی، چکڑپلی کے علاقہ میں رہتی تھی۔ 10 ماہ قبل ومشی رانی کے والد نارائنا کی موت ہوگئی تھی اور لڑکی تب سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی جس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔