والد کی دوسری شادی پر بیٹے کی خودکشی

حیدرآباد یکم / ستمبر ( سیاست نیوز ) والدہ کی موت اور والد کی دوسری شادی کے بعد بے رخی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ کوکٹ پلی پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 20 سالہ واسو دیو راؤ جو جنتا نگر موسی پیٹ علاقہ کا ساکن تھا ۔ واسو دیو راؤ باپ کی دوسری شادی سے یہ شخص دلبرداشتہ ہوگیا تھا اور اپنے ساتھی کے ہمراہ رہنے لگا تھا ۔ والد کی مسلسل لاپراہی سے راؤ ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔