والد کا نام ہٹانے پر سائنا برہم

نئی دہلی۔3 اپریل(سیاست ڈاٹ کام) ہندستان کی اسٹار شٹلر سائنا نہوال نیکل شروع ہورہے گولڈ کوسٹ دولت مشترکہ کھیلوں میں ہندستانی حکام کی فہرست سے ان کے والد ہرویر سنگھ کا نام ہٹائے جانے پر گہری ناراضگی ظاہر کی ہے ۔آسٹریلیا کے گولڈ کوسٹ میں 21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں میں حصہ لینے گئیں بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا کے والد کا نام بطور افسر تجویز کیا تھا۔وہیں پی وی سندھو کی ماں کا نام بھی بعد میں حکام کی فہرست سے ہٹا دیا گیا تھا لیکن مرکزی وزارت کھیل نے بعد میں انہیں ہندستانی ٹیم کے ساتھ اپنے اخراجات پر سفر کرنے کی اجازت دے دی تھی۔سائنا نے غصہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ گولڈ کوسٹ پہنچنے پر انہیں پتہ چلا کہ ان کے والد کا نام سرکاری فہرست سے ہٹا دیا گیا ہے جس کی وجہ سے اب ان کے والد ان کا کوئی بھی میچ نہیں دیکھ پائیں گے ۔اولمپک میڈلسٹ نے ٹوئٹر پر بہت ٹویٹس کرتے ہوئے اپنا غصہ بھی ظاہر کیا ہے ۔بیڈمنٹن کھلاڑی نے لکھا کہ میں اس بات سے حیران ہوں کہ جب ہم ہندستان سے دولت مشترکہ کھیلوں کے لیے روانہ ہوئے تھے تب میرے والد کے نام کی ٹیم افسر کے طور پر تصدیق ہوئی تھی اور ہم نے اس کیلئے پورا خرچ بھی خود سے برداشت کیا تھا لیکن جب ہم اسپورٹس ولیج پہنچے تو میرے والد کا نام ٹیم افسر کی فہرست سے ہٹا دیا گیا تھا۔وہ تو اب میرے ساتھ رہ بھی نہیں سکتے ۔سندھو کی ماں وجیا پسرلا اور سائنا کے والد ہرویرسنگھ ان15 افسران میں شامل ہیں جنہیں وزارت نے ٹیم کے ساتھ اپنے اخراجات پر جانے کی اجازت دی تھی۔