والدین کے دباؤ سے دل برداشتہ طالبہ کی خودکشی

حیدرآباد /26 فروری ( سیاست نیوز ) والدین کے مسلسل دباؤ سے تنگ آکر ایک طالبہ نے خودکشی کرلی جو اعلی تعلیم کی خواہش مند تھی ۔ یہ واقعہ پرانے شہر کے علاقہ چھتری ناکہ میں پیش آیا جہاں 17 سالہ این انیتا نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ انیتا راجیو گاندھی نگر اپوگوڑہ کے ساکن این کانتایا کی بیٹی تھی ۔ لڑکی دسویں جماعت کی طالبہ تھی ۔ اس کے والدین مزدوری کا کام کرتے ہیں اور وہ اپنی لڑکی کو بھی مزدوری کے نام سے جوڑنا چاہتے تھے اور تعلیم ترک کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہے تھے جس سے تنگ آکر اس لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ چھتری ناکہ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی اور مصروف تحقیقات ہے ۔

مکان کے ملبہ کی زد میں آنے سے ایک شخص ہلاک
حیدرآباد /26 فروری ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی کے علاقہ میں پڑوسی کے مکان کے ملبہ کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 27 سالہ رنجیت کمار جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ کل رات ہلاک ہوگیا ۔ رنجیت اپنے مکان میں موجود تھا اور اس کے پڑوسی میں مکان کی تعمیر جاری تھی ۔ اس دوران وہ اپنے مکان میں پڑوسی کے ملبہ کی زمیں آکر ہلاک ہوگیا ۔ کوکٹ پلی پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
؀و گاندھی نگر اپوگوڑہ کے ساکن این کانتایا کی بیٹی *