حیدرآباد 18 اگست (سیاست نیوز) والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ایک طالب علم نے خودکشی کرلی ۔ سکندرآباد کے علاقہ رجمنٹل بازار علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ گوپال پورم پولیس کے مطابق 21 سالہ نریندر جو رجمنٹل بازار علاقہ کے ساکن مہندر کا بیٹا تھا ۔ لڑکا کالج اکثر غیر حاضر رہتا تھا اور تعلیم میں لاپرواہی کا مظاہرہ کرتا تھا جس کے سبب اس کے والدین نے اس کی ڈانٹ ڈپٹ کی تھی جس سے دلبرداشتہ ہوکر نریندر نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔