والدین کی ڈانٹ ڈپٹ پر بے روزگار کی خودکشی

حیدرآباد /24 اگست ( سیاست نیوز ) والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ایک بے روزگار نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ حیات نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 24 سالہ ملیش نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ ملیش حیات نگر علاقہ کے ساکن پنٹایا کا بیٹا تھا ۔ جو بے روزگار تھا اور ساتھیوں کے ہمراہ رات دیر گئے تک گھومتا پھرتا تھا ۔ اس بات سے سخت ناراض ملیش کے والدین نے اسے ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔