والدین کی ڈانٹ ڈپٹ پر ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد۔/21مارچ، ( سیاست نیوز) سرور نگر کے علاقہ میں ایک شخص نے اپنی والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 27سالہ نوین کمار جو اپنی شادی کے بعد سسرال ہی میں رہنے لگا تھا اور اس کی والدہ اپنے بیٹے کی اس حرکت سے ناراض تھی اس نے اپنے بیٹے کو کافی ڈانٹ ڈپٹ کی جس سے دلبرداشتہ ہوکر کل رات اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔