حیدرآباد /25 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ایک نوجوان لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ بنجارہ ہلز پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 19 سالہ لڑکی نونیتا نے انتہائی اقدام کیا ۔ یہ لڑکی ادے نگر بنجارہ ہلز علاقہ کے ساکن مدھو کی بیٹی تھی ۔ اس لڑکی نے 19 ڈسمبر کے دن والدین کی ڈانٹ ڈپٹ کے بعد پھانسی لیکر خودکشی کی کوشش کی جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران لڑکی کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی نے اپنے غلے سے پیسے نکالے تھی وار رقم کا ا ستعمال کرنے پر والدین ڈانٹ ڈپٹ کی تھی ۔