والدین کا طلاق ، ماں کی جیل منتقلی پر بیٹی کی خودکشی

حیدرآباد /2 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) والدین کے درمیان طلاق اور والدہ کی جیل منتقلی سے دلبرداشتہ ایک نوجوان لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ پرانے شہر کے علاقہ چندرائن گٹہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 18 سالہ فوزیہ بیگم نے خودکشی کرلی ۔ لڑکی نے ایک ماہ قبل ایسیڈ کا استعمال کرلیا تھا ۔ جو ذہنی تناؤ کا شکار تھی ۔ فوزیہ وہی لڑکی تھی جس کی شادی عرب شیخ سے کروانے کی کوشش کی تھی ۔ اس سلسلہ میں بھوانی نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تھا اور کارروائی میں فوزیہ کی والدہ کو جیل منتقل کردیا گیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ مہینے میں پولیس نے کارروائی کی تھی ۔ فوزیہ کی والدہ اور والد کا طلاق ہوگیا تھا اور لڑکی اپنی والدہ کے ہمراہ تھی ۔ شوہر سے دوری کے بعد اس خاتون نے اپنی بیٹی کی شادی مبینہ طور پر عرب شیخ سے کروانے کی کوشش میں تھی کہ پولیس کو شکایت وصول ہوئی اور بھوانی نگر پولیس نے اس وقت کارروائی کرتے ہوئے متوفی لڑکی کی والدہ کو جیل منتقل کردیا تھا ۔ جس کے بعد لڑکی ۔ سرور نگر میں واقع اپنے ماموں سلیم کے مکان میں رہنے لگی والدہ جیل جانے کے بعد سے لڑکی خاموش اور گم سم سی رہنے لگی تھی ۔ سب انسپکٹر چندرائن گٹہ مسٹر لکشمیا نے بتایا کہ 20 ستمبر کے دن اس لڑکی نے اپنی نانی کے مکان کا رخ کیا اور اس نے ایسیڈ کا استعمال کرلیا تاہم لڑکی نے کسی کو اس کی اطلاع نہیں دی ۔ ٹھیک ایک ماہ بعد اس لڑکی کی صحت اچانک خراب ہوگئی جس کو 20 ستمبر کے دن دواخانہ سے رجوع کیا گیا جہاں علاج کے بعد وہ اپنے نانی کے مکان گئی کل اس لڑکی کی صحت اچانک بگڑ گئی اور تشویش ناک حد تک خراب ہوگئی تھی جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ لڑکی نے رات دیر گئے ڈاکٹروں کے اصرار پر ایسیڈ کے استعمال کا ذکر کیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس چندرائن گٹہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔