حیدرآباد۔ /25 جولائی (سیاست نیوز) نریڈمیٹ پولیس نے ایک درندہ صفت بیٹے کو ماں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ یہ گھناؤنا واقعہ علاقہ نریڈمیٹ میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 62 سالہ ماں نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی جس میں یہ بتایا گیا کہ وہ آفیسرس کالونی کی ساکن ہے اور اس کا 47 سالہ بیٹا روی چندر اس کے ساتھ رہتا ہے ۔ چندر جو عادی شرابی ہے /22 جولائی کی شب نشہ کی دھت میں مکان پہونچا جس پر ماں اور چھوٹی بہن کی جانب سے اعتراض کیا گیا جس پر برہم چندر نے اپنی ماں سے بدسلوکی کرتے ہوئے اس سے دست درازی کی ۔ ماں کی مدد کیلئے پہونچنے والی بہن کو بھی اس نے نہیں بخشا ۔ انسپکٹر نریڈمیٹ مسٹر اے نرسمہا سوامی نے بتایا کہ روی چندر عادی شرابی ہے اور وہ آئے دن اپنی ماں اور بہن کو تنگ کرتا ہے ۔ اس نے نشہ کی حالت میں اپنی ماں اور بہن سے دست درازی کی جس کے نتیجہ میں اسے گرفتار کرتے ہوئے جیل بھیج دیا تھا ۔