شمس آباد /9 جولائی ( سیاست نیوز) والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ایک لڑکی نے خودسوزی کرلی ۔ یہ واقعہ گگن پہاڑ کے علاقہ میں پیش آیا ۔ آر جی آئی شمس آباد پولیس کے مطابق 23 سالہ حسنا بیگم جو گگن پہاڑ علاقہ کے ساکن لعل خان کی بیٹی تھی ۔ اس لڑکی نے والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر 3 جولائی کے دن اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر آگ لگالی اور کل رات فوت ہوگئی ۔ حسنا کا چارمینار دواخانے میں علاج جاری تھا ۔ حسنا خانگی ملازمہ تھی ۔ لڑکی 3 جولائی کے دن والد کی مزاج پرسی کیلئے ہاسپٹل گئی تھی اور اس دن کام پر غیر حاضر تھی اور یہ بات والدہ کو ناگوار گذری جس نے اپنی بیٹی کو ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔