حیدرآباد /27 فروری ( سیاست نیوز ) والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرادشتہ لڑکی نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پرانے شہر کے علاقہ رین بازار میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ رین بازار پولیس کے مطابق نجمہ بانو جس کی عمر تقریباً 16 سال بتائی گئی ہے ۔ یہ لڑکی یاقوت پورہ علاقہ کے ساکن محمد انیس کی بیٹی تھی ۔ 25 فروری کے دن اس لڑکی کی والدہ رومانہ بانو نے مکان کی صفائی میں ہاتھ بٹانے کیلئے کہا تھا لیکن لڑکی نے اس سے انکار کردیا ۔ اس بات پر لڑکی کی والدہ نے اسے ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا جس سے دلبرداشتہ ہوکر لڑکی نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔