حیدرآباد /28 جنوری ( سیاست نیوز ) فلک نما کے علاقہ میں ایک لڑکی نے والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ سیدہ صالحہ النساء جو وٹے پلی علاقہ کے ساکن سید مقبول کی بیٹی تھی نے اپنی والدہ کی مبینہ ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس فلک نما نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔