حیدرآباد /30 مارچ ( سیاست نیوز ) ایل بی نگر حدود میں ایک لڑکی نے والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 17 سالہ بھوانی جو وینوگوپال کی بیٹی تھی ۔ 25 مارچ کے دن یہ لڑکی محلے میں کھیل رہی تھی کہ اس کے والدین نے اسے کھیلنے سے منع کیا تھا ۔ تاہم باوجود لڑکی کے کھیلنے سے اس کی والدہ نے ڈانٹ ڈپٹ کی تھی ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس لڑکی نے اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔