والدہ کی موت پر بیٹے کی بلندی سے چھلانگ کے ذریعہ خود کشی

حیدرآباد ۔ 12 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : والدہ کی موت سے دل برداشتہ ہو کر ایک شخص نے خود کشی کرلی ۔ چیتنیہ پوری پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 33 سالہ پردیپ کمار نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پردیپ کمار پیشہ سے خانگی ملازم جو بھارتی نگر کتہ پیٹ میں رہتا تھا اس نے 5 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سال 2013 میں اس کی والدہ کی موت ہوئی تھی اور تب سے وہ پریشان رہتا تھا جس نے ذہنی تناؤ کے عالم میں خود کشی کرلی ۔ پولیس چیتنیہ پوری نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔