حیدرآباد۔/17 مئی، ( سیاست نیوز) حیات نگر کے علاقہ میں ایک نوجوان نے والدہ سے بحث و تکرار کے بعد خودکشی کرلی۔ پولیس حیات نگر کے مطابق 18 سالہ ناگیندر جو ونائک نگر علاقہ کے ساکن شخص مکیش کا بیٹا تھا 13مئی کو اس طالب علم نے اپنی والدہ سے بحث و تکرار کی اس کے بعد اس نے خود سوزی کرلی۔ جسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ آج فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔