نظام آباد ۔ 29 ۔ مئی ( پریس نوٹ ) مولانا محمد اسلم سلفی نے تنظیم اصلاح معاشرہ و ازالہ منکرات نظام آباد کے معراج النبیؐ کے اجتماع منعقدہ مسجد عرفات احمد پورہ کالونی نظام آباد سے مخاطب کیا کہ اللہ کے رسول ﷺ کو معراج النبیؐ 27 ویں شب رجب کی ساتوں آسمانوں کی سیر کروائی گئی اور اللہ کا قرب نصیب ہوا ۔ انسانیت کیلئے اور جنوں کیلئے ہدایت کا سامان کیا گیا اور طریقہ اسلامی زندگی و عبادات کیلئے رہنمائی ہوئی ۔ یہ شرف کسی نبی یا بادشاہ یا کسی فرد کو نہیں ملا ۔ پچاس نمازوں میں پانچ نمازیں فرض ہوئی جس کا ثواب پچاس نمازوں کے برابر ہے ۔ سورہ نبی اسرائیل میں اخلاقی اصول بتائے گئے اور اسلامی نظام کی بنیادیں فراہم کی گئی ۔ سورہ بقرہ میں گناہوں سے معافی کی دعائیں سکھائی گئی اور ملت اسلامیہ کو جنت کی طلب اور دوزخ سے بچنے کیلئے مشاہدہ کروائے گئے آپؐ کی ملاقات حضرت آدم علیہ السلام سے ہوئی ۔ جو سیدھی جانب دیکھ کر ہنستے اور بائیں جانب دیکھ کر روتے ۔ وجہ بتائی گئی کہ امت کے نیک لوگوں سے آنکھیں ٹھنڈی ہوتی ہیں جو جنتی ہیں اور برے و گناہگاروں کو دیکھ کر روتے ہیں جو دوزخی ہیں ۔ کچھ لوگوں کو دیکھا گیا جو کھیتی بوتے ہیں اور درخت پھل دینے لگتے ہیں ۔ بتایا گیا یہ شہدا ہیں ، کچھ لوگ ہیں جن پر ایک فرشتہ بڑے پتھر سے سر کچل رہا ہے ۔ یہ وہ لوگ ہیں جو فجر کی نماز میں غفلت کرتے ہیں ۔ آپؐ نے دیکھا کچھ لوگوں کے پیٹ بڑے ہیں جو سانپ بچھو باہر سے نظر آرہے ہیں بتایا گیا کہ یہ ہماری امت کے سود خور و رشوت خور ہیں ۔ آپ نے عورتوں کو دیکھا جنہیں فرشتے کوڑے مارتے ہیں وہ چیختی ہیں اور خنزیر کی آوازیں نکالتی ہیں ۔ بتایا گیا یہ عورتیں بدچلن ، بے پردہ اور بن سنور کر باہر گھومتی تھیں ۔ تیمیوں کا مال کھانے پر سزائیں بتائیں گئیں ۔ شرابیوں کی سزا سے واقف کروایا گیا ۔ بھائیو ! ہمارے معاشرہ میں ایسی کونسی خرابیاں نہیں ہیں جنہیں بیان کی جائی ں۔ واقعہ معراج النبیؐ تو آج کے حالات پر تنبیہ کرتی ہے اور عذاب کی وعید سناتی ہے کہ اپنا جائزہ لیں اور عبادات کو پابندی سے ادا کریں اور برائیوں سے اجتناب کرتے رہیں ۔ تنظیم اصلاح معاشرہ و ازالہ منکرات کے مقاصد میں یہ تمام چیزیں شامل ہیں ۔ جناب محمد نعیم الدین خادم اصلاح معاشرہ کی تلاوت و دعا کی ۔ جناب محمد نعمان مطوع نے انتظامات کئے ۔ شرکاء کی کثیر تعداد موجود تھی ۔