حیدرآباد /21 جون ( سیاست نیوز ) واشنگ مشین میں کپڑوں کی صفائی کے دوران برقی شاک کا شکار ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ جگت گیری گٹہ پولیس حدود میں واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 27 سالہ فیمینا بیگم جو این ٹی آر نگر علاقہ کے ساکن شیخ احمد کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون کل برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگئی تھی جو واشنگ مشین میں کپڑوں کی صفائی کر رہی تھی ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔
اراضی تنازعہ، دیور کی ہراسانی پر بھاوج کی خودکشی
حیدرآباد /21 جون ( سیاست نیوز ) دیور کی بدسلوکی سے دلبرداشتہ بھاوج نے خودکشی کرلی ۔ بالاپور پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 29 سالہ کویتا جو بالاپور علاقہ کے ساکن وینکٹیش ساگر کی بیوی نے گذشتہ ماہ نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کویتا کے شوہر وینکٹیش ساگر اور اس کے بھائی رمیش ساگر کے درمیان اراضی کا تنازعہ چل رہا تھا اس دوران رمیش ساگر نے کویتا سے بدسلوکی کی اور اس کو گالی گلوج کا نشانہ بنایا جس سے تنگ آکر اس خاتون نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔