واستو کے بھروسے حکومت نہیں چلائی جاتی: پونم پربھاکر

پداپلی۔/4فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) واستو پر یقین کرکے اس کے سہارے حکومتوں کو نہیں چلایا جاتا، ہر وہ شخص جو واستو کا جاننے والا یا علم رکھنے والا ہوتا ہے وہ اپنے حساب سے رخ بدل بدل کر اپنے طریقہ کار پر چلنے کی رائے دیتا ہے۔ سابق ایم پی پونم پربھاکر نے پداپلی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر صحت راجیا کی برطرفی کو ٹی آر ایس کا اندرونی معاملہ بتاتے ہوئے کہا کہ کوئی الزام ثابت ہوئے بغیر ڈپٹی چیف منسٹر کو برطرف کردیا گیا اور پھر انہیں چند ماہ بعد وزارت میں شامل کرنے کا تیقن دیا جارہا ہے۔

سدی پیٹ میں کل مفت طبی کیمپ
سدا سیو پیٹ۔/4فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سدی پیٹ میں ملت اسلامیہ ویلفیر سوسائٹی کے زیر اہتمام ہیومن ویلفیر فاؤنڈیشن حیدرآباد (Human) کے تعاون سے 6فبروری کو 10بجے صبح تا 5بجے شام بمقام اقبال مینار سدی پیٹ میں مفت طبی کیمپ منعقد کیا جارہا ہے جس میں وبائی مرض سوائن فلو کی ادویات اور ماسک مقامی عوام میں تقسیم کئے جائیں گے۔ اس مرض سے تحفظ کیلئے احتیاطی تدابیر بھی بتائے جائیں گے۔ مسرس عبدالقادر، عبدالطیف، سلطان آصف اقبال، یوسف الدین اور غوث محی الدین نے شہریان سدی پیٹ سے استفادہ کی اپیل کی ہے۔