وارڈ روب میں ہینگرس کی اہمیت

کپڑوں اور ملبوسات کو حفاظت کے ساتھ رکھنا بھی ایک فن ہے ، پہلے زمانے میں آہنی اور چوبینہ صندوقوں میں ملبوسات رکھے جاتے تھے، ان ملبوسات کو کیڑوں سے بچائے رکھنے کیلئے نیم کی پتیاں رکھی جاتی تھیں۔
زمانہ نے کچھ ترقی کی تو دیواروں میں محراب نما شیلف بنائے جانے لگے جنہیں کپڑے رکھنے کیلئے استعمال کیا جاتا تھا ۔ جب زمانہ نے مزید انگڑائی لی تو لکڑی کی الماریاں تیار ہونے لگیں اور ان الماریوں میں ملبوسات اور کپڑے ترتیب کے ساتھ رکھے جانے لگیں ، کچھ عرصہ بعد آہنی الماریاں ، خواتین کی پسند بننے لگیں ۔ اب تو ہرگھر میں وارڈ روب بنائے جانے لگے ہیں۔ وارڈ روب اب ہر گھر کی ضرورت بن گئے ہیں۔ خواتین کو چاہئے کہ تمام ملبوسات اور کپڑوں کو ہمیشہ تہہ کر کے رکھیں، اس میں دوپٹہ بھی شامل رکھیں کیونکہ دوپٹہ کی تلاش میں خواتین پریشان دکھائی دیتی ہیں۔ وارڈ روب میں قیمتی ریشمی اور سلک کے ملبوسات علحدہ رکھیں۔