چٹگانگ۔6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈیوڈ وارنر کی متواتر دوسری سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے یہاں میزبان بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے جارہے دوسرے ٹسٹ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر 377/9 اسکور بنالیا ہے اور اسے 72 رنز کی سبقت حاصل ہے۔ وارنر نے اپنے کیریئر کی سب سے سست ٹسٹ سنچری اسکور کی اور اس اننگز میں انہوں نے 234 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چوکوں پر مشتمل 123 رنز اسکور کیے۔ ان کے ہمراہ ہینڈسکامب نے 82 رنز کی اننگز کھیلی۔ بنگلہ دیش کے لیے مہدی حسن نے 93 رنز اور مستفیض الرحمن نے 84 رنز کے عوض فی کس 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ یاد رہے بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 305 رنز اسکور کئے ہیں۔