وارنر حیدرآباد کی کپتانی سے سبکدوش

نئی دہل۔28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کرکٹر ڈیوڈ وارنر موجودہ بال ٹیمپرنگ معاملے کی وجہ سے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے آئندہ سیزن میں اپنی ٹیم سن رائزر حیدرآباد کی کپتان سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔جنوبی افریقہ میں کیپ ٹاؤن ٹسٹ کے دوران گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ معاملے میں ملوث وارنر نے حیدرآباد کی کپتانی چھوڑ دی ۔ سن رائزرس کے چیف ایگزیکٹیو شنموگم نے کہا موجودہ معاملہ کو دیکھتے ہوئے وارنر نے حید رآباد کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہم ٹیم کے نئے کپتان کا فیصلہ جلد ہی کریں گے ۔