وارناسی کی ترقی پر مباحثہ۔ ویڈیو

وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں اے بی پی نیوز نے ایک مباحثہ منعقد کرتے ہوئے پچھلے چارسالوں میں ضلع واراناسی میں انجام دئے گئے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور اس ضمن میں عوام سے ملاقات کرتے ہوئے واراناسی کے حالا ت سے سب کو واقف کروایا۔

مباحثہ کے دوران لوگوں نے کہاکہ چارسالوں میں بنارس میں کوئی کام نہیں کیاگیا ۔ اصلی ند ی کے پانی کی صفائی کی کوئی پہل نہیں ہوئی اب تک اور نہ ہی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے کام کیاگیا۔

لوگوں کا کہناہے کہ مودی جی جب بھی آتے ہیں ندیوں کے سامنے بڑے بڑے پوسٹرس لگادئے جاتے ہیں تاکہ ندیوں کی آلودگی کو چھپا یا جاسکے۔

ایک مقامی کارپوریٹر بھی بحث میں دیکھائی دے رہے کہ جو کہتے ہیں کہ بنار س کے لوگوں کو پینے کے آلودہ پانی سربراہ کیاجارہا ہے ۔

وزیراعظم نریندر مودی کے لوک سبھا حلقہ میں عوامی برہمی اس مباحثہ کے دوران صاف طور پر دیکھائی دے رہی ہے۔

علاقہ میں معمرین کے وظیفہ کے لئے مانگی جانے والی رشوت کا بھی خلاصہ کیاگیا ہے ۔