نئی دہلی 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) پرینکا گاندھی امکان ہے کہ وارناسی میں بھی انتخابی مہم چلائیں گی جہاں سے نریندر مودی لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ کررہے ہیں۔ پارٹی کے ایک سینئر قائد نے اس سوال پر کہ کیا پرینکا گاندھی 12 مئی سے پہلے جبکہ رائے دہی مقرر ہے وارناسی کا دورہ کریں گی جواب دیا کہ ان کے پروگرام کو قطعیت نہیں دی گئی ہے تاہم ان کا دورہ ممکن ہے ۔