وارث گوڑہ سے لاپتہ کمسن بچے برآمد

حیدرآباد /15 جون ( سیاست نیوز ) سکندرآباد وارثی گوڑہ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے دو کمسن بچوں کا پولیس نے پتہ لگالیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کل چلکل گوڑہ پولیس اسٹیشن حدود میں 4 سالہ سلمان اور 2 سالہ اس کا بھائی عامر اچانک لاپتہ ہوگئے تھے جس کے بعد بچوں کے والدین نے پولیس سے شکایت درج کروائی تھی آج صبح اڈکمیٹ علاقہ میں دونوں لاپتہ بچے دستیاب ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ اچانک لاپتہ ہونے کا پتہ نہ چل سکا اور پولیس اس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے ۔