وارانسی میں 34 نامزدگیاں مسترد 44 امیدواروں میں مقابلہ

وارانسی 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انتخابی حکام نے لوک سبھا نشست وارانسی میں 78 مقابلہ کنندگان کے منجملہ 34 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے، جس کے بعد 44 اشخاص انتخابی میدان میں رہ گئے ہیں، جن میں بی جے پی کے نریندر مودی اور عام آدمی پارٹی کے اروند کجریوال شامل ہیں۔

پولنگ کے دوران فوت آفیسر کے ارکان خاندان کو عبوری راحت
ایٹا نگر۔/25اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایسٹ سیانگ ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے اسسٹنٹ ٹیچر میتھیو دابی کے ارکان خاندان کیلئے 20لاکھ روپئے کی عبوری امداد منظور کی ہے۔ میتھیو دابی 9اپریل کو لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے دوران اپنی ڈیوٹی کے دوران فوت ہوگئے تھے۔ ڈسٹرکٹ کے ڈپٹی کمشنر ندھی سریواستو نے کل مذکورہ رقم کی توثیق کی جو متوفی ٹیچر کی اہلیہ لوٹین دابی کے حوالے کی جائیگی۔یاد رہے کہ چانگین اسمبلی حلقہ کے موضع سائن میں میتھیو اپنی ڈیوٹی کے دوران اچانک لاپتہ ہوگئے تھے جہاں انہیں پولنگ آفیسر کی حیثیت سے ڈیوٹی تفویض کی گئی تھی۔ لیکن 17اپریل کو پولیس کو ان کی نعش ایک گہرے کھڈ سے دستیاب ہوئی تھی۔