وارانسی میں ووٹرس کو دھمکایا جارہا ہے :مایاوتی

لکھنٔو، 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے جمعہ کے روز الزام لگایا کہ اترپردیش کی وارانسی لوک سبھا سیٹ پر وزیراعظم نریندر مودی کو جتانے کے لئے لوگوں کو لالچ اور ڈرایا ، دھمکایا جارہا ہے لیکن الیکشن کمیشن اس پر توجہ نہیں دے رہا ہے ۔ مایاوتی نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ وزیراعظم کو کامیابی دلانے باہری لوگوں کے ذریعہ وارانسی کے گلی کوچوں اور گھر گھر جاکر لوگوں کو پہلے لالچ اور پھر دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ اس سے وہاں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کیسے ممکن ہوسکے گا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی بنگال کی طرح ورانسی پر نظر کیوں نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ وارانسی میں 19 مئی کو پولنگ ہونی ہے ۔ وہاں سے وزیراعظم کے علاوہ کانگریس کے اجے رائے اور سماج وادی ۔ بی ایس پی اتحاد کی امیدوار شالینی یادو کے مابین اہم مقابلہ ہے ۔