پٹنہ۔20اپریل(سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی کو اب وارانسی لوک سبھا حلقہ کیلئے ایک اور دعویدار کا سامنا کرنا ہوگا اور یہ دعویدار ’’اسامہ بن لادن ‘‘ ہیں ۔ معراج خالد نور ‘ مقتول القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کے ہمشکل ہیں ۔ انہوں نے وارانسی سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ان کا عزم ہے کہ ملک میں فرقہ پرست طاقتوں کو ان کے ناپاک ارادوں میں میں کامیاب نہ ہونے دینے کا عہد کرچکے ہیں ۔ معراج خالد نور نے جو پٹنہ سے تعلق رکھتے ہیں اس وقت شہرت حاصل کی تھی جب رام ولاس پاسوان اور لاپرسادکیلئے اسامہ کے لباس میں مہم چلائی تھی۔