وارانسی میں زیر تعمیر پل منہدم ،۲۰؍ افراد ہلاک ، متعدد زخمی ، اعلی سطحی جانچ کا حکم

وارانسی : وزیر اعظم نریندرمودی کے پارلیمانی حلقہ بنارس شہر میں منگل کی شام اس وقت ایک بڑا حادثہ پیش آیا جب کہ کینٹ ریلوے اسٹیشن کے سامنے زیر تعمیر اوور برج کا ایک حصہ گرگیا ۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق کم از کم ۲۰؍ افراد کی ہلاکت کا اندیشہ بتایا جارہا ہے ۔

اس حادثہ میں زخمیوں کی تعداد درجنوں بتائی جارہی ہے ۔رات دیر گئے راحتی بچاؤ کے جاری تھے ۔وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ نے اعلی سطحی جانچ کا حکم دے دیا ۔ وزیر اعلی نے اندرون ۴۸؍ گھنٹے رپورٹ طلب کی ہے ۔وزیر اعلی نے اس حادثہ پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

او رمہلوکین کے ورثاء کو پانچ پانچ لاکھ او رزخمیو ں کو دو دو لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیاہے۔راحت او ربچاؤ کے کام کے لئے این ڈی آر ایف کی پانچ ٹیمیں (۲۵۰ ا؍ افراد پر مشتمل ) موقع حادثہ پر پہنچ گئی ہے ۔وزیر اعلی نے زخمیوں کے علاج کے لئے ہر ممکنہ مدد کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔درین اثنا ء نریندر مودی بھی اس حادثہ پر اظہار افسوس کئے ہیں ۔

انھوں نے ٹوئیٹر پر کہا کہ میری دعا ہے کہ زخمی جلد از جلد روبہ صحت ہوجائیں ۔انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ سے او رمتعلقہ افسران سے بات کی ہے او رانہیں کہا کہ متاثرین کو ہر ممکنہ امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی۔