وادی منیٰ میں خیموں میں قیام سنت نبوی ؐ

مکہ معظمہ ۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) حج کے موقع پر وادی منیٰ میں خیموں میں قیام سنت نبوی ؐ ہے۔ مقامی حج کمپنیوں نے حجاج کیلئے قیمتی ہوٹلوں یا اونچی عمارتوں میں رہائش کا انتظام کرنے کے بجائے خیموں میں قیام کو ترجیح دی ہے۔ کئی سعودی حجاج نے سابق میں اونچی عمارتوں میں قیام سے انکار کیا تھا۔ وادی منیٰ میں حجاج کرام کیلئے بلند و بالا عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں لیکن حجاج خیموں میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اخراجات کو کام کرنے کیلئے حجاج کرام کھلے آسمان کے نیچے خیموں میں قیام کریں گے۔